ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ :آندلے اسپیٹ اڈہ معاملے میں پی ایس آئی ، تین کانسٹبل معطل ؟: کراولی منجاؤ کی سرخی

انکولہ :آندلے اسپیٹ اڈہ معاملے میں پی ایس آئی ، تین کانسٹبل معطل ؟: کراولی منجاؤ کی سرخی

Fri, 20 Oct 2017 18:18:38    S.O. News Service

انکولہ:22/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)سٹہ بازی اڈے کی حمایت کئے جانے کے الزام میں مغربی زون کے آئی جی پی نے انکولہ کے ایک پولس افسر اور 3پولس کانسٹبلوں  کو  برطرف کردیا ہے۔ اس بات کی خبر ساحلی علاقہ کے ایک کنڑا روزنامہ نے اپنے فرنٹ صفحہ پر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کچھ دن پہلے تعلقہ کے آندلے دیہات میں مقامی پولس نے چھاپہ مارکر چند سٹہ بازوں کو گرفتارکرتے ہوئے کیس درج کرلیا تھا۔ جبکہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ  سٹہ بازی اڈے کی سرگرمیوں کو متعلقہ پولس افسر اور عملے کی حمایت حاصل تھی۔

اترکنڑا ضلع کے مشہور کنڑا روزنامہ کراولی منجاؤ کی رپورٹ کے  مطابق مقامی پی ایس آئی ، 2بیٹ پولس ، ایک خاص اطلاعاتی کانسٹبل کو معطل کئے جانےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ لیکن بتایا گیا ہے کہ پی ایس آئی اومکارپا چھٹی پرہیں اورضلع ایس پی 4دن کی چھٹی پر ہونے کی وجہ سے معطلی کا حکم نامہ جاری نہیں کیا گیاہے۔اطلاع یہ بھی ہے کہ انکولہ کے پی ایس آئی اومکارپا قلب کے عارضہ میں مبتلا ہونےسے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

کچھ مہینے پہلے متعلقہ سٹہ بازی کا اڈہ ہچڈکا کے ایک مقام پر چل رہاتھا، سٹہ بازی اڈے کو چلانے کے لئے مہیندر نایک نامی شخص جہاں تہاں تھانہ پولس والوں کی منظوری سے ٹینٹ ڈالا کرتاتھا۔ ذرائع کے مطابق ادھر ایک سال سے ہچڈکا کے ایک مقام پر یومیہ 5ہزارروپیوں کے کرایہ پر سٹے بازی کا اڈ ہ چلا رہاتھا۔ بتایا جاتاہے کہ سٹے بازی کے اڈے پر سٹہ کھیلنے کے لئے صرف اترکنڑا سے ہی نہیں پڑوس کے ہاویری، دھارواڑ ضلع سے بھی سٹہ باز آیا کرتے تھے۔ وہاں کی  زمین کامالک خود کشی کرنےکے بعد یہ اڈہ آندلے نامی دیہات کے ایک مقام پر منتقل ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق صرف ضلع ایس پی صاحب کو ہی اس اڈے کی خبر نہیں تھی ،ورنہ  ضلع کرائم برانچ، لاٹری انسداد دستہ ، ماتحت قریب تمام افسران  کو اڈے سے ماہانہ شراکت داری تھی۔ پتہ چلاہے کہ اسی وجہ سے ایس پی صاحب نے متعلقہ اڈے پر چھاپہ ماری کی کسی کو خبر تک نہیں دی  اور اہلکاروں کو نہیں بتایا کہ وہ کہاں جارہے ہیں اور کیا کرنے جارہے ہیں۔  بتایا گیا ہے کہ پولس نے  متعلقہ اڈے پر چھاپہ مارنے کے  بجائے 50میٹر دور ایک گھر پر غلطی سے چھاپہ مار دیا جس  کی وجہ سےہوئے ہنگامہ کی بھنک سے سٹہ باز لاپتہ ہوگئے بتایا گیاہے کہ اس بنا پر  زیادہ تر سٹہ بازوں کی گرفتاری  ہونے میں اور زائد  رقم ضبط کرنےمیں دشواری ہوئی۔ 

معطلی کے معاملے میں دو بیٹ پولس اور ایک اسپیشل برانچ کا پولس فہرست میں شامل ہونے پر اخبار نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ معطل شدہ ایک پولس عملے نے بڑے ہی افسوس کے ساتھ بتایا کہ میں اس تھانے کو تبادلہ ہوکر آنے سےپہلے ہی یہ اڈہ جاری تھا، میرے بیٹ کے حدود میں چلنے والے اڈے کو منظوری دینے والوں کےسامنے میں کیسے اعتراض کروں ؟یہاں چلنے والے دھندے کا اعلیٰ افسران کو بھی معلوم ہے، تو بتائیے ہمیں کچھ کرنا کیسے ممکن ہے۔ جنہوں نے کھایا ہے وہ بالکل سیف ہیں اور جنہوں نے  صرف منہ صاف کیا اُنہیں برطرف کیا گیا ہے۔


Share: